حمدان نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ حماس غزہ کی تعمیر نو کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی اور انہوں نے تمام قومی جماعتوں خاص طور پر فتح پر زور دیا کہ وہ اس عمل میں بھرپور حصہ لیں۔
حمدان کے مطابق غزہ کی تعمیر نو وہ قیمت ہے جو کہ بین الاقوامی برادری غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے دوران خاموشی کی قیمت کے طور پر ادا کررہی ہے۔
حمدان کے مطابق اگر بین الاقوامی برادری اسرائیل کے جارحانہ حملوں کے دوران کوئی مضبوط پوزیشن اپنا لیتی تو اس کو اتنی بھاری قیمت ادا کرنے کی ذمہ داری نہ محسوس ہورہی ہوتی۔
حمدان نے تعمیر نو اور خطے کی سیکیورٹی کے درمیان کسی رشتے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی ایسے رشتے کا مطلب ہوگا کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی حمایت کی جارہی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
