قابض صہیونی پولیس نے مقبوضہ شہر حیفا میں ایک کارروائی کی جس کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کوحراست میں لیا ہے جس پر الزام ہے کہ اسکا تعلق اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ سے ہےاور اس الزام میں اس پر مقدمہ چلا کر اسکو ڈیڈھ سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے
تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کے اداروں کا کہنا ہے کہ 20 سالہ حسین ھواری کو اندرون فلسطین کے جت قصبے سے گرفتار کیاگیا۔ اس پراسلحہ رکھنے اور ‘وٹس اپ’ پر حماس سے تعلق کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا۔ اس الزام میں ھواری کو 18 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔
ادھر اسرائیلی حکام نے دعوی کیا ہے کہ گرفتارشخص نے نومبر 2018ءکو حماس کو اسرائیلی فوج کی غزہ کی سرحد کے قریب سرگرمیوں کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی تھیں جس کے بعد اسےحراست میںلیا گیا۔۔