مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس رہ نما اسماعیل الاشقر نے پریس کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کی رامی الحمد اللہ وزارت عظمیٰ کے اہل نہیں رہے ہیں۔ انہوں نے ناکامیوں کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ اب ضروری ہے کہ انہیں وزارت عظمیٰ کے منصب سے ہٹا کر ان کے خلاف عدالت میں مقدمہ چلایا جائے۔
اسماعیل الاشقر نے کہا کہ وزیراعظم رامی الحمد اللہ ملک میں بدعنوانی کی روک تھام میں ناکام رہے ہیں اور اب وہ خود کرپشن کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے قومی مفاہمت کا عمل سبوتاژ کر ڈالا ہے اور اسرائیلی فوج کے ساتھ مل کر سیاسی کارکنوں کو گرفتار کر کے صہیونی نسل پرستی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب بھی فلسطینی اتھارٹی اور صدر محمود عباس کے پاس موقع ہے کہ وہ اسرائیل کی گود سے نکل کر قومی مفاہمت کے فارمولے پرعمل درآمد کریں۔ انہوں نے کہا کہ حماس کا فلسطین میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات سے متعلق موقف واضح ہے۔ حماس قومی مفاہمت کے تحت انتخابات کا عمل آگے بڑھانا چاہتی ہے مگر صدر محمود عباس اور ان کے ساتھی آمریت مسلط کرنا چاہتے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
