(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض صیہونی فوج کے مظالم کے خلاف بر سرپیکار فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی شعبے کے سینئر رہمنا اور سابق سربراہ خالد مشعل نے ممتاز فلسطینی عالم دین الشیخ احمد نمر حمدان کی وفات پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ الشیخ حمدان کی وفات سے نہ صرف فلسطینی قوم بلکہ امت مسلمہ بھی ایک عظیم عالم دین سے محروم ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حماس رہنما خالد مشعل نےغزہ میں مقیم الشیخ نمر حمدان کے اہل خانہ سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور دلی رنج و افسوس کا اظہار کیا ۔
یاد رہے کہ مشہور فلسطینی عالم دن طویل علالت کے بعد پیر کے روز انتقال کر گئے تھے ۔ان کی عمر ۸۱ سال تھی۔
