• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

جنگ میں حماس کامیاب ہوئی تو اسرائیل تباہ ہوجائے گا: لائبرمین

منگل 12-08-2014
in حماس
0
plf destroy
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کے انتہا پسند وزیرخارجہ آوی گیڈور لائبرمین نے کہا ہے کہ فلسطین۔اسرائیل جنگ بندی کے سلسلے میں قاہرہ میں بالواسطہ طور پر ہونے والے مذاکرات میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کو کامیابی کا کریڈٹ نہ دیا جائے۔ اگر بات چیت کی ٹیبل پر اسرائیل جنگ ہار گیا اور حماس جیت گئی تو اسرائیلی ریاست کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی وزیرخارجہ کا یہ اشتعال انگیز بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مصر میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں اور صہیونی حکام کے درمیان بالواسطہ طور پر جنگ بندی کے لیے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ اپنے ایک بیان میں لائبرمین نے کہا کہ جنگ بندی کے لیے صرف اسرائیل کی شرائط سنی اور مانی جائیں۔ اگر فلسطینی مزاحمت کاروں اور حماس کی شرائط بھی سنی گئیں تو یہ حماس کی فتح تصور ہوگی اور اسرائیل کو اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔

اسرائیلی اخبار "یدیعوت احرونوت” کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صہیونی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کے خلاف اسرائیل کی جنگ کو عدم جواز کا شکار نہیں ہونا چاہیے ورنہ وسط جون میں مغربی کنارے میں تین یہودی آباد کاروں کے قتل کے بعد اسرائیل کی غزہ کی پٹی پر مسلط جنگ میں حماس کامیاب تصور کی جائے گی اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے اسرائیل کے خلاف راکٹ حملوں اور دہشت گردی کو جواز مل جائے گا۔

لائبرمین نے اعتراف کیا کہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں حماس کے نیٹ ورک کو کمزور کرنے کے لیے تنظیم کے خلاف فوجی کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے لیکن ساتھ ہی انہوں نے اس کی ذمہ داری حماس ہی پر عائد کی۔

انہوں نے کہا کہ غزہ پر حملے کا اسرائیل کا کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن حماس نے غزہ سے مغربی کنارے میں تین یہودی آباد کاروں کے اغواء کے بعد قتل کے احکامات جاری کیے اور ساتھ ہی اسرائیلی کالونیون پر راکٹ حملے بھی شروع کردیے جس کے بعد اسرائیل کو مجبوراً غزہ میں فوج داخل کرنا پڑی۔

ایک دوسرے سوال کے جواب میں گذشتہ دنوں مصر کی نگرانی میں تین دن کی جنگ بندی توڑنے کا الزام بھی حماس کے سر تھوپ دیا۔ آوی گیڈور کا کہنا تھا کہ حماس نے جنگ بندی کے باوجود ہمارے دو فوجیوں کو ہلاک اور ایک کی میت قبضے میں لے کر جنگ بندی توڑ ڈالی تھی۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.