• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 25 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

جنگ مسلط کی گئی تو اسرائیل کو آگ کے سمندر میں غرق کردیں گے

ہفتہ 07-05-2016
in حماس
0
0Pala1258
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی پر جنگ مسلط کرنے کے لیے حیلے بہانے ڈھونڈ رہا ہے۔ دشمن نے غزہ پر جنگ کی حماقت کی تو دشمن کو آگ کے سمندر میں غرق کردیں گے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں جس سرنگ کی موجودگی کا پتا چلانے کا دعویٰ کیا ہے وہ پرانی اور ناقابل استعمال ہے۔ مجاھدین اپنی دفاعی تیاریوں کے بارے میں دشمن کو نہیں بتاتے بلکہ جنگ کی صورت میں دشمن کو سرپرائز دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی مجاھدین تنظیمیں باہم متحد اور دشمن کی گھات میں ہیں۔ غزہ کی پٹی پر جارحیت مسلط کی گئی تو اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔

بیان میں اسرائیلی فوج کے اس دعوے کو مسترد کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ القسام بریگیڈ کی ایک تازہ سرنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں جس سرنگ کی موجودگی کا دعویٰ کیا ہے وہ پرانی ہے اور اسے کافی عرصہ پیشتر بند کردیا گیا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں سرنگوں کی موجودگی کو جواز بنا کر جنگ مسلط کرنے کی راہ تلاش کررہا ہے۔ مگر فلسطینی مزاحمت کار دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر نئی جنگ مسلط کرنا پورے خطے کو سنگین خطرے اور بحران سے دوچار کرنے کے مترادف ہوگا۔

خیا رہے کہ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے غزہ کی سرحد کے قریب ایک زیرزمین سرنگ ملی ہے جس سے مبینہ طورپر فلسطینی مزاحمت کار زمین دوز مورچے کے طورپر استعمال کرتے رہے ہیں۔ القسام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج خود ہی اس سرنگ کو سیورج لائن کے لیے استعمال کرچکی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineجنگ مسلط کی گئی تو اسرائیل کو آگ کے سمندر میں غرق کردیں گے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.