• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

جنگ بندی کے لیے مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار ہیں: ابو مرزوق

منگل 12-08-2014
in حماس
0
plf dialogue
0
SHARES
1
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ مصر کی ثالثی کے تحت اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے درمیان جنگ بندی کے لیے جاری بات چیت مشکلات سے دوچار ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ فریقین میں جنگ بندی کے لیے بات چیت کا یہ آخری موقع ہے۔ اگر یہ ناکام رہا ہے تو بات چیت آگے بڑھانا مشکل ہو جائے گا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اپنے ایک ٹویٹرپیغام میں ڈاکٹر مرزوق کا کہنا تھا کہ فریقین حالیہ جنگ بندی میں توسیع یا اسے ایک معاہدے کی شکل دینے کے لیے مصر کی نگرانی میں بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم مذکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی مذاکرات کار قوم کی امنگوں کے اور دیرینہ مطالبات کے مطابق اسرائیل سے جنگ بندی کے خواہاں ہیں لیکن صہیونی حکومت کی جانب سے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی اور اسرائیلی مذاکرات کار پچھلے ایک ہفتے سے قاہرہ میں غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے لیے بالواسطہ طور پر مذاکرات کر رہے ہیں۔ فریقین نے عارضی طور پر تین دن کی جنگ بندی پراتفاق کیا تھا، جس کے ختم ہونے کے بعد دو دن تک اسرائیل غزہ کی پٹی پر دوبارہ حملے کرتا رہا ہے۔ دو روز قبل فریقین نے مزید تین دن کی جنگ بندی کی تھی۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.