(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں متعین جنوبی افریقا کے سفیر اشرف سلیمان نے گذشتہ روز فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کےنائب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ سے بھی ملاقات کی۔
رپورٹ کے طمابق دونوں رہنماؤں نے فلسطین کی موجودہ صورت حال، دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کے فروغ سمیت دیگر باہمی دلچسپی کےامور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر اسماعیل ھنیہ نے فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کرنے والے جنوبی افریقا کے رہ نما آنجہانی نیلسن منڈیلا کی خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
سابق فلسطینی وزیراعظم نے جنوبی افریقا کے سفیر کو غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی مسلط کردہ پابندیوں، اسیران پر ڈھائے جانے والے مظالم، بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی۔
جنوبی افریقا کے سفیر کا کہنا تھا کہ ان کا ملک فلسطینی قوتوں کے درمیان قومی مفاہمت کے لیے کوشیں جاری رکھے گا۔