• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

جعلی اجتماعات سے حقائق نہیں جھٹلائے جاسکتے:ابو مرزوق

منگل 01-05-2018
in حماس
0
0Pala6832
0
SHARES
0
VIEWS

دوحہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سینیر رہنما اور جماعت کے سیاسی شعبے کے رکن ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے رام اللہ میں صدر محمود عباس کے زیرصدارت نیشنل کونسل کے اجلاس کو قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قومی اتفاق رائے کے  بغیر نیشنل کونسل کا اجلاس فلسطینی قوم میں پھوٹ ڈالنے کی مذموم کوشش ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر مرزوق کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی اور صدر محمود عباس نام نہاد نیشنل کونسل کے اجلاس کے ذریعے حقائق کو جھٹلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ قومی اتفاق رائے کے بغیر کسی قسم کا اجلاس فلسطینیوں میں پہلے سے چلے آرہے اختلافات کو مزید گہرا کرنے کا موجب بنے گا۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حماس، اسلامی جہاد، عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین سمیت کئی دوسری فلسطینی قوتوں کو شامل نہ کرکے نیشنل کونسل کا اجلاس فلسطینی قوم کی حقیقی نمائندگی نہیں کرتا۔ یہ اجلاس صرف ایک گروپ کا نمائندہ ہے۔

حماس رہنما نے کہا کہ فلسطین نیشنل کونسل کا اجلاس اسرائیلی جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔ تنظیم آزادی فلسطین کی طرح نیشنل کونسل بھی اسرائیل کو تسلیم کرکے آزادی فلسطین اور حق واپسی جیسے بنیادی مطالبات سے صرف نظر کر رہی ہے۔

ادھر دوسری جانب حماس کے ترجمان عبدالطیف القانوع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطین نیشنل کونسل کا متنازع اجلاس فلسطینی قوم کے مستقبل اور اس کی وحدت کے لیے خطرہ ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieجعلی اجتماعات سے حقائق نہیں جھٹلائے جاسکتے:ابو مرزوق
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.