• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 25 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

تیونس میں اسیران کی عالمی کانفرنس فلسطینی عوام کی فتح ہے: بردویل

ہفتہ 10-11-2012
in حماس
0
plf bardowel
0
SHARES
1
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پارلیمانی بلاک اصلاح وتبدیلی کے سربراہ اور تنظیم کے مرکزی لیڈر ڈاکٹر صلاح الدین بردویل نے تیونس کی میزبانی میں فلسطینی اسیران کے حوالے سے عالمی کانفرنس منعقد کرنے کے اقدام کو سراہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تیونس نے فلسطینی اسیران کے مسائل پردو روزہ عالمی کانفرنس منعقد کرکے فلسطینیوں کےدل جیت لیے ہیں۔ یہ کانفرنس فلسطینی عوام کی فتح اور صہیونیوں کی ہزیمت کا نقطہ آغاز ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس رہ نما نے ایک عرب خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تیونس میں فلسطینی اسیران کی عالمی کانفرنس عرب بہاریہ کا ثمر ہے اور یہ اس بات کا کھلا اعتراف ہے کہ عرب ممالک نہ صرف فلسطینیوں کے حقوق کی مدافعت کررہے ہیں بلکہ مسئلہ فلسطین کو مسلم امہ اورعرب اقوام کی عزت و افتخار کی علامت سمجھتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں حماس رہ نما نے تیونسی لیڈر منصف المرزوقی کو فلسطینی اسیران کے حوالے سے عالمی اجتماع منعقد کرنے پرانہیں مبارک باد بھی دی اوران کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ڈاکٹر بردویل کا کہنا تھا کہ تیونس میں منعقدہ فلسطینی اسیران کی عالمی کانفرنس عرب ممالک میں برپا ہوئے انقلاب کا ثمر ہے۔ تیونس کی طرح اب بقیہ عرب ممالک کو بھی فلسطینیوں کے حقوق کی آواز کو عالمی سطح پراٹھانا چاہیے۔

خیال رہے کہ تیونس میں آج سے فلسطینی اسیران کے حقوق کی دو روزہ عالمی کانفرنس شروع ہو رہی ہے۔ اس کانفرنس میں عرب ممالک، عالم اسلام، یورپی ملکوں اور پوری دنیا سے سیکڑوں مندوبین شرکت کررہے ہیں۔ کانفرنس کی میزبانی خود تیونس کے صدر کریں گے اور انہی کے خطاب سے کانفرنس کا افتتاح ہوگا اور آخری اور کلیدی خطاب بھی منصف المرزوقی ہی کریں گے۔ انقلاب کے بعد کسی عرب ملک میں فلسطینیوں کی حمایت میں یہ اب تک کا سب سے بڑا ایونٹ سمجھا جا رہا ہے، جس میں تیونس نے پہل کی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.