• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

ترکی پابندی سے غزہ کے عوام کی مدد جاری رکھے گا:ایردوآن

منگل 27-06-2017
in حماس
0
0Pala7625
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے باور کرایا ہے کہ ان کا ملک فلسطینی قوم بالخصوص غزہ کی پٹی کے محصورین کی مدد پابندی کے ساتھ جاری رکھے گا۔

ترک صدر نے یہ بات اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ٹیلیفون پر بات چیت میں کی۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عیدالفطر کی مبارک باد پیش کی ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ وہ اپنی ذات، جماعت، حکومت اور پوری ترک قوم کی طرف سے فلسطینی قوم کو عید کی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکی غزہ کی پٹی کے محصورین کی مدد جاری رکھے گا۔ انہوں نے ترکی کی طرف سے امدادی سامان کے ساتھ بھیجے گئے بحری جہاز کا سامان غزہ پہنچنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ترک حکومت غزہ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی ریاست کی ریشہ دوانیوں، مسجد اقصیٰ اور القدس کے خلاف سازشوں اور صہیونی فوج کے جرائم پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ فلسطینی قوم قبلہ اول کے ساتھ اپنا رشتہ مضبوط بنائے ہوئے ہے۔ اس کا اظہار ماہ صیام کے آخری جمعہ کو تین لاکھ نمازیوں کے قبلہ اول میں اجتماع اور لیلۃ القدر کو 95 ہزار فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں عبادت سے ہوتا ہے۔

انہوں نے ترکی کی طرف سے غزہ کے عوام کے مسائل کے حل میں مدد فراہم کرنے پر انقرہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieترکی پابندی سے غزہ کے عوام کی مدد جاری رکھے گا:ایردوآن
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.