• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

بین کیمون صہیونی جنگی جرائم کی زبانی مذمت کے بجائے عملی اقدامات کریں: بردویل

اتوار 05-08-2012
in حماس
0
plf bankimoon
0
SHARES
4
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بین کی مون کی جانب سے فلسطین میں صہیونی جنگی جرائم کی مذمت کو درست سمت میں اقدام قرار دیا ہے

 

تاہم حماس کا کہنا ہے کہ یواین سربراہ محض زبانی کلامی مذمت کے بجائے فلسطینیوں کے حقوق کی بحالی اور صہیونی جنگی جرائم کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کریں۔
حماس کے مرکزی رہ نما اور جماعت کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر صلاح الدین بردویل کا کہنا ہے کہ بین کی مون کی جانب سے حال ہی میں اسرائیل کے فلسطینیوں کےخلاف ریاستی جرائم کی مذمت ایک درست اقدام ہے۔اس میں دو رائے نہیں کہ اسرائیل فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دے رہا ہے۔ بالخصوص غزہ کی پٹی میں پانچ سال سے جاری معاشی پابندیوں کا کوئی جوازنہیں۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے غزہ کی معاشی ناکہ بندی کی مذمت کر کے احسن قدم اٹھایا ہے تاہم محض زبانی مذمت کافی نہیں ہے۔ صہیونی حکومت کے تمام جنگی جرائم کو بند کرانے کے لیے عالمی ادارے کو عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ یہ اقوام متحدہ کی اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ہے کیونکہ آج تک فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں میں اقوام متحدہ کی غفلت کا بھی ہاتھ رہا ہے۔

حماس کےرہ نما نے کہا کہ اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ تمام عالمی انسانی حقوق کے اداروں کے ساتھ مل کر فلسطینی مظلوموں کی مدد کے لیے اقدامات کرے اور اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے فلسطینیوں کے حقوق کے لیے منظور کردہ قراردادوں پر عمل درآمد کرایا جائے۔ خیال رہے کہ حال ہی میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بین کی مون کی جانب سے جاری ایک بیان میں فلسطین میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کی معاشی اور سماجی مسائل کی تمام ترذمہ داری اسرائیل پر عائد کی تھی۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.