غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے مقبوضہ بیت المقدس پر صہیونی ریاست کے قبضے کے 50 سال پورے ہونے کی مناسبت سے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ Â القدس کی آزادی کے لیے مسلح مزاحمت کوہمہ جہت اور تمام پہلوؤں پر تیز کرنا ہوگا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ Â بیت المقدس پر قبضے [نکسہ] کے اثرات کے خاتمے کے لیے مزاحمت کو تقویت دینا اور مزاحمت کو منہج کے طورپر اختیار کرنا ناگزیر ہے۔ بیت المقدس کی آزادی کے لیے مزاحمت کے سوا اورکوئی راستہ نہیں۔ مزاحمت کو متنازع بنانے کی کوئی بھی سازش قابل قبول نہیں ہوگی۔خیال رہے کہ پانچ جون 1967ء کو اسرائیل نے بیت المقدس میں فوج داخل کرکے ناجائز قبضہ کرلیا۔ بیت المقدس پرقبضے کو آج 50 سال مکمل ہوگئے ہیں۔
حماس کا کہنا ہے کہ بیت المقدس پراسرائیلی قبضے کے پچاس سال کے بعد فلسطینی قوم ایک نئے اور فیصلہ کن موڑ پرپہنچ چکی ہے۔ موجودہ دور میں فلسطینی قوم کو صہیونی ریاست کے ناجائز تسلط کے خاتمے اور قبضے کے نتیجے میں مرتب ہونے والے اثرات کو ختم کرنے کے لیے مسلح مزاحمت کو تیز کرنا ہو گا۔
حماس نے فلسطینی قوم میں وحدت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مزاحمت کو دیرینہ قومی اصول کو اپنانا ہوگا۔ عر ب ممالک میں فلسطینی تحریک آزادی کی حمایت اور مزاحمت کی حمایت میں بیداری مثبت پیش رفت ہے۔