(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس کے ترجمان نے کہا کہ کوسووہ کا یہ اقدام بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے اور بیت المقدس مسلمانوں کاقبلہ اول ہے جو فلسطینیوں سے کوئی نہیں چھین سکتا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطینی محصور علاقے غزہ میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم کی جانب سے کوسووہ کی وزارت خارجہ کی طرف سے بیت المقدس میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ اقدام تمام بین الاقوامی قراردادوں اور انسانی حقوق کے معاہدوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔
حازم قاسم نے کہا کہ کوسووہ جیسے ملک کا یہ فیصلہ بعض عر ب ممالک کے قابض ریاست کے ساتھ کئے گئے معمول پر لانے کے معاہدے کی حوصلہ افزائی ہے۔
تحریک حماس کے ترجمان نے مزید کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کاقبلہ اول ہے یہ پہچان فلسطینیوں سے کوئی نہیں چھین سکتا اور بیت المقدس فلسطینیوں کا ہی رہے گامزید یہ کہ اس کی شناخت اصل عرب ہی رہے گی اور اس حوالے سے قابض ریاست کی تمام کوششیں ناکام ہو کر رہیں گی کیونکہ یہ ایک تاریخی حقیقت ہے اور تاریخ کے حقائق کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔