• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 25 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

بچوں کے زندہ جل مرنے کے ذمہ دار اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی ہیں

ہفتہ 07-05-2016
in حماس
0
0Pala1269
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے غزہ کی پٹی میں گذشتہ شب ایک مکان میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں تین کم سن بچوں کے زندہ جلنے کے واقعے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل اس افسوسناک واقعے کے براہ راست ذمہ دار ہیں کیونکہ غزہ کی پٹی میں بجلی کا بحران فلسطینی اتھارٹی اسرائیلی دشمن کا پیدا کردہ ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کی جماعت کئی ماہ سے غزہ کی پٹی میں بجلی کے بحران کے حل کے لیے فلسطینی اتھارٹی کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کررہی تھی مگر ہمارے مطالبات اور تنبیہات پر کسی نے کوئی توجہ نہیں دی۔ جس کے نتیجے میں آج ایک ہی خاندان کے تین بچوں کے زندہ جل کر شہید ہونے اور ان کی والدہ سمیت دو بچوں کے جھلس کر زخمی ہونے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں آتش زدگی کے واقعے میں فلسطینی اتھارٹی کی غفلت کا رفرما ہے۔ اگر غزہ میں بجلی کا بحران بروقت ختم کردیا گیا ہوتا آج یہ سانحہ پیش نہ آتا۔ اس لیے حماس اس واقعے میں فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل دونوں کو برابر کا قصور وارقرار دیتی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ شب غزہ کی پٹی میں ایک مکان میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں ایک شیرخوار اور تین او چار سال کے دو بچے جل کر شہید ہوگئے تھے۔ آتش زدگی کے نتیجے میں ان کی والدہ اوردو بھائی جھلس کر زخمی ہوئے ہیں۔

حماس نے غزہ کی پٹی میں آتش زدگی کے نتیجے میں پیش آنے والے سانحے کی ذمہ داری وزیراعظم رامی الحمد اللہ اور صدر محمود عباس کے ساتھ ساتھ اسرائیل پربھی عاید کی ہے اور کہا ہے کہ غزہ کو بجلی کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والے کم سن بچوں کی موت کے ذمہ دار ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineبچوں کے زندہ جل مرنے کے ذمہ دار اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی ہیں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.