• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

بلدیاتی انتخابات کا التواء جمہوریت دشمنی،بیرونی دباؤ کا نتیجہ ہے: حماس

ہفتہ 10-09-2016
in حماس
0
0Pala4315
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘نے فلسطینی الیکشن کمیشن کی طرف سے عدالت کے حکم پر 8 اکتوبر 2016ء کو منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے جانے کے فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ حماس نے باور کرایا ہے کہ بلدیاتی انتخابات معطل کرانے کا فیصلہ جمہوریت اور فلسطین میں سیاسی عمل میں کھلی رکاوٹ اور جمہوریت دشمنی ہے۔ حماس وقت مقررہ پربلدیاتی انتخابات کرانے کا پرزور مطالبہ کرتی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کی تاریخ تبدیل کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ بعض سیاسی قوتوں کو اپنی شکست نوشتہ دیوار دکھائی دے رہی ہے۔ وہ انتخابی عمل پراثرانداز ہونے اور دھاندلی کرنے کے لیے الیکشن کا عمل معطل کرانا چاہتی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطین کی تمام نمائندہ سیاسی جماعتوں نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کے طے کردہ ضابطہ اخلاق کی بھی پابندی کی ہے۔ اس کے باوجود انتخابات کا التواء سمجھ سے بالا تر ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ایک فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں آٹھ اکتوبر دو ہزار سولہ کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے جا رہے ہیں۔ فلسطینی سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت کو درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بعض سیاسی جماعتیں طے شدہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہیں۔ اس لیے عدالت الیکشن کو شفاف اور غیرجانب دار بنانے کے لیے انتخابی امور کی دوبارہ چھان بین کرے۔

حماس کا کہنا ہے کہ فلسطین میں بلدیاتی انتخابات بیرونی دباؤ کے تحت ملتوی کیے گئے ہیں۔ بعض نادیدہ قوتوں کو خدشہ ہے کہ انتخابات میں فلسطینی اتھارٹی کی نمائندہ سیاسی قوتوں کو شکست اور حماس کی بڑھتی مقبولیت جماعت کی کامیابی کا موجب بن سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے دانستہ طورپر انتخابی عمل خود ہی سبوتاژ کرکے قومی سیاسی پروگرام کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کی ہے۔ بیان میں فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بیرونی دباؤ میں آکر فلسطین میں سیاسی عمل میں رخنہ اندازی کی کوششیں ترک کردے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبلدیاتی انتخابات کا التواء جمہوریت دشمنی،بیرونی دباؤ کا نتیجہ ہے: حماس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.