(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا کہ منامہ اقتصادی کانفرنس امریکا اور اسرائیل کے ایجنڈے پر بلائی جا رہی ہے اور اس میں صہیونی ریاست کے مظالم کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
روزنامہ قدس کے مطابق، اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے کہنے کے مطابق بحرین میں ہونے والی اقتصادی کانفرنس میں اسرائیلی وفد بھی شرکت کرے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کانفرنس صہیونی ریاست کے مذموم عزائم اور ان کے خطرناک ارادوں کو آگے بڑھانے اور فلسطینیوں پر مظالم ڈھانے کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے۔
حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا کہ منامہ اقتصادی کانفرنس امریکا اور اسرائیل کے ایجنڈے پر بلائی جا رہی ہے اور اس میں صہیونی ریاست کے مظالم کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
ترجمان نےکہا کہ بحرین کانفرنس میں شرکت کرنے والے عرب ممالک قضیہ فلسطین کے تفصیے کی صہیونی سازشوں میں دشمن کا ساتھ دینے میں ملوث ہوں گے۔
ترجمان نے تمام عرب ممالک سے مطالبہ کیاکہ وہ بحرین اقتصادی کانفرنس کا بائیکاٹ کریں اور فلسطینی قوم کے حقوق کے مطالبات اور کی حمایت کریں۔
خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے بحرین میں ہونے والی اقتصادی کانفرنس میں اسرائیلی وفد بھی شرکت کرے گا۔