• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

ایرانی وزیرخارجہ کا خالد مشعل کو فون، حماس سے مکمل یکجہتی کا اظہار

بدھ 23-07-2014
in حماس
0
plf minister
0
SHARES
0
VIEWS

ایران نے اسلامی تحریک مزاحمت”حماس”  اور فلسطینی مجاھدین کی اسرائیلی جارحیت کے خلاف مسلح مزاحمت کی حمایت کرتے ہوئے اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل کو ٹیلیفون کر کے انہیں اپنے ملک کی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔ محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایران فلسطینیوں کی آزادی کے لیے جاری مسلح تحریک کی مکمل اور غیرمشروط حمایت جاری رکھے گا۔ ایرانی وزیرخارجہ نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی ننگی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور عالمی برادری سے غزہ میں فلسطینیوں کے اجتماعی قتل عام کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔
حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایران نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مجاھدین کے ہاتھوں صہیونی دشمن کو بدترین شکست دیے جانے پر فلسطینی قوم کے عزم کو سراہا اور انہیں دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچانے پر  مبارک باد پیش کی۔

اس موقع پر حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا کہ ان کی جماعت قوم کے دفاع کے لیے مسلح تحریک پر یقین رکھتی ہے اور مسلح مزاحمت کسی صورت میں ترک نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام نے صہیونی جارحیت کا مقابلہ کرنے اور دشمن کو مکمل شکست دینے کا عزم کر رکھا ہے۔  دونوں رہ نماؤں کے درمیان فلسطین کےعلاوہ شام اور خطے کے دیگر تنازعات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.