حماس کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ "ہم اس طرح کی من گھڑت افواہوں کی کھل کر تردید کرتے ہیں۔ یہ خبر فلسطینیوں کے لیے بلکہ خود مصریوں کے لیے بدشگونی کا باعث ہے۔ اس طرح کی خبریں اس لیے پھیلائی جا رہی ہیں تاکہ مصری فوج کی ناکامیوںکو فلسطینیوں کے سرتھوپا جائے۔ مصری سیکیورٹی حکام جزیرہ سینا میں امن وامان کےقیام میں ناکام رہے ہیں اس کی ذمہ داری غزہ کی پٹی پر ڈال کر جان چھڑانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ مصری اخبار کی جانب سے ایرانی فوجی ماہرین غزہ داخلے کی کوشش کے دوران گرفتاری کی خبرقطعی بے بنیاد ہے۔ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس غیرملکی میڈیا کی جانب سے جاری مکروہ پروپیگنڈے کا ٹھوس دستاویزات اور ثبوتوں کے ساتھ جواب دے گی۔
خیال رہے کہ حال ہی میں مصری اخبار نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ فوج نے ایران سے غزہ داخل ہونے والے کچھ عسکری ماہرین کوحراست میں لیا ہے جنہوں نے یہ اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں ان کے کئی ساتھ اسلحہ کے کارخانوں میں دھماکہ خیز مواد تیار کرنے کے بعد انہیں جزیرہ سینا میں سرگرم جنگجوؤں کو فراہم کرتے ہیں۔
شکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین