• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 13 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

ایرانی عسکری ماہرین کی غزہ آمد سے متعلق مصری میڈیا کے الزامات مسترد

جمعرات 23-01-2014
in حماس
0
plf adress
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت[حماس] کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زھری نے مصری اخبار "الوطن” میں شائع اس رپورٹ کی سختی سے تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حال ہی میں ایران کے عسکری ماہرین فلسطینی شہرغزہ پہنچے ہیں جو دھماکہ خیز مواد تیار کرانے کے بعد عسکری تنظیموں کو جزیرہ نما سینا میں مصری فوج کے خلاف کارروائیوں کے لیے فراہم کرتے ہیں۔

حماس کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ "ہم اس طرح کی من گھڑت افواہوں کی کھل کر تردید کرتے ہیں۔ یہ خبر فلسطینیوں کے لیے بلکہ خود مصریوں کے لیے بدشگونی کا باعث ہے۔ اس طرح کی خبریں اس لیے پھیلائی جا رہی ہیں تاکہ مصری فوج کی ناکامیوںکو فلسطینیوں کے سرتھوپا جائے۔ مصری سیکیورٹی حکام جزیرہ سینا میں امن وامان کےقیام میں ناکام رہے ہیں اس کی ذمہ داری غزہ کی پٹی پر ڈال کر جان چھڑانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مصری اخبار کی جانب سے ایرانی فوجی ماہرین  غزہ داخلے کی کوشش کے دوران گرفتاری کی خبرقطعی بے بنیاد ہے۔ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس غیرملکی میڈیا کی جانب سے جاری مکروہ پروپیگنڈے کا ٹھوس دستاویزات اور ثبوتوں کے ساتھ جواب دے گی۔

خیال رہے کہ حال ہی میں مصری اخبار نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ فوج نے ایران سے غزہ داخل ہونے والے کچھ عسکری ماہرین کوحراست میں لیا ہے جنہوں نے یہ اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں ان کے کئی ساتھ اسلحہ کے کارخانوں میں دھماکہ خیز مواد تیار کرنے کے بعد انہیں جزیرہ سینا میں سرگرم جنگجوؤں کو فراہم کرتے ہیں۔

شکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.