اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” کےعسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ نے بدھ کے روز اسرائیلی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب کے قریب "ریشون لتسون” کےمقام پر "القسام 80” ماڈل کے راکٹوں سے حملہ کیا،
جس کے نتیجے میں اسرائیلی تنصیبات کو غیرمعمولی نقصان پہنچا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہےکہ بدھ کو تنظیم کے کارکنوں نے”ریشون التسون” میں القسام نے پانچ راکٹ حملےکیے۔
درایں اثناء القسام بریگیڈ کی جانب سے غزہ کی پٹی میں ایک گوریلا کارروائی کی ویڈیو بھی جاری کی گئٰی ہے جس میں مجاھدین کو دشمن کے ایک ٹینک کو گھیرے ہوئے اور صہیونی فوجی پر فائرنگ کرتے دکھایا گیا ہے۔
القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ مجاہدین کےنرغے میں آنے والا یہودی ایک سینیئر فوجی افسر تھا جس کی شناخت” دیمتری لیفتاس کے نام سےہوئی ہے۔ مجاہدین کے حملے میں دیمتری اپنے دونوں بازوں سے محروم ہو گیا۔ جو بعد ازاں شدید زخمی حالت میں ہلاک ہو گیا۔ مجاہدین کے ہاتھوں زخمی ہونے سے قبل اسرائیلی فوجی نے ٹینک کے ذریعے فلسطینی شہریوں پر وحشیانہ گولہ باری کی تھی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے تھے۔ اسرائیلی فوج نے بھی دو روز قبل مجاھدین کے حملے میں کیپٹن دیمتری لیفیتاس اور کرنل نتان کوھین کو مزاحمت کاروں کی ایک گوریلا کارروائی میں ہلاک کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔
حملے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر ویڈیوشیئرنگ ویب سائیٹ”یوٹیوب” پرموجود ہے۔
http://www.youtube.com/watch?v=m8RIyAkaloY