• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

القسام کی منفرد کارروائی، مشرقی رفح میں شدید جھڑپیں

جمعہ 01-08-2014
in حماس
0
plf alqassam
0
SHARES
0
VIEWS

 

حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے جمعہ کو علی الصباح دشمن کو نشانہ بنانے کے لئے انتہائی منظم کارروائی کر کے غزہ کے علاقے میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا جہاں اسرائیل کی اسپشل ٹاسک فورس کے اہلکار پناہ لیے ہوئے تھے۔

القسام بریگیڈ نے ایک فوجی اعلامیے میں بتایا کہ "ہم نے رفح کے مشرقی علاقے ابو الروس میں جمعہ کی صبح مقامی وقت ساڑھے چھ بجے غزہ میں در اندازی کی مرتکب اسرائیلی فوج کو گھیرے میں لیکر نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوجی دراندازی کے بعد ایک مکان میں موجود تھے جن پر ہمارے مجاہدین نے ٹینڈم راکٹ فائر کیا، جس کے بعد دشمن فوج نے کور فراہم کرنے کے لئے گولا باری شروع کر دی۔”

اسرائیلی فوج نے مصر اور غزہ کے درمیان اکلوتی سرحدی راہداری رفح کے قریب شدید جھڑپوں کی اطلاع دی ہے۔ عبرانی میڈیا ذرائع کے مطابق مشرقی رفح میں موجود اسرائیلی فوجیوں کے خلاف مجاہدین نے کاری ضرب لگائی ہے۔

اسرائیلی چینل 10 کے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ حماس کے مسلح جنگجو علاقے میں موجود ایک زیر زمین سرنگ سے اچانک نکل کر اسرائیلی فوجیوں پر حملہ آور ہو گئے۔ اس کے بعد جنگجووں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان شدید لڑائی شروع ہو گئی۔ اسرائیل علاقے میں اپنے طیاروں کے ذریعے بمباری کر کے اس مجاہدانہ کارروائی کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے کوشاں ہے۔

اسرائیلی فوج کے سرکاری ذرائع نے ابتک کارروائی میں ہلاک یا اغوا ہونے والے فوجیوں کی تعداد کے بارے کچھ نہیں بتایا تاہم مجاہدین کے چھاپہ مار کارروائی پر اسرائیلی فوجی ردعمل سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دشمن کو حملہ آور قسامی مجاہدین نے بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.