مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ حماس کے جنگجوئوں کو کم نہ سمجھا جائے۔ وہ پوری پلاننگ کے ساتھ جنگ کرتے ہیں اور فتح کے حصول کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ القسام مجاھدین نے پہلی بار سمندر کے اندر اپنے غوطہ خور کمانڈوز کے ذریعے اسرائیلی بحریہ کے "زیکیم” فوجی اڈے پرحملے کی کوشش کی۔ اس لیے ہم القسام جنگجوئوں کی دلیری اور جرات کو تسلیم کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سمندر میں طویل غوطہ خوری کے بعد بحریہ کے اڈے تک پہنچنا بہادری ہی ہوسکتی ہے۔ اپنے ساتھ بم باندھ کو ٹیک کے سامنے کھڑے ہونا بھی ہرکس ناکس کے بس کی بات نہیں ہے۔ ایسا صرف بہادر لوگ ہی کرسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ پچھلے سال غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی جنگ کے دوران القسام بریگیڈ کے کمانڈوز نے سمندر میں اسرائیلی فوج کے ایک اڈے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔ القسام بریگیڈ نے حال ہی میں بحریہ کے اڈے کو نشانہ بنانے کی کارروائی کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین