حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام نے ہفتہ کی صبح اسرائیل کے دو شہروں تل ابیب اور حیفا کو میزائیلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
قسام بریگیڈ نے دو الگ الگ فوجی اعلانات میں بتایا کہ تنظیم کے مجاہدین نے حیفا شہر پر ‘آر 160’ اور تل ابیب کو ‘ایم 75’ طرز کے میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ یہ کارروائی دو مرتبہ دہرائی گئی۔
غزہ کی پٹی 7 جولائی سے ایک بڑی فوجی کارروائی کا سامنا کر رہی ہے جس میں اٹھارہ لاکھ فلسطینیوں کے اس مسکن پر ہزاروں فضائی، بری اور بحری حملے ہو چکے ہیں، جن میں اب تک 1650 معصوم فلسطینی بچے، خواتین اور بزرگ جام شہادت نوش کر چکے ہیں جبکہ دل دہلا دینے والے قتل عام کے علاوہ سیکڑوں مکانات زمین بوس ہو چکے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
