مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈ کی جانب سے غزہ ک پٹی پر جولائی اور اگست 2014 ء کو مسلط کی گئی جنگ کو ایک سال پورا ہونے پر ایک یادگاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے دوران اسرائیل کا فلسطینی مجاھدین کے ہاتھوں تباہ ہونے والے ٹینک "میرکافا” کو جنگ کی یاد گار قرار دیتے ہوئے اسے وسطی غزہ میں فلسطین گرائونڈ میں نصب کیا گیا۔
تقریب میں حماس کی قیادت کے علاوہ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ، ہزاروں شہر اور القسام کے سیکڑوں کارکن موجود تھے۔
وسطی غزہ میں اسرائیلی فوج کے غزہ جنگ میں تباہ ہونے والے ٹینک میرکافا کی تنصیب کے بعد اس کے اطراف میں آہنی باڑ لگائی گئی۔ ٹینک کے اطراف میں مجاھدین کے ہاں یرغمال بنائے گئے فوجی شائون ارون کا نام لکھا گیا۔
جدید میزائلوں کی تیاری
القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ تنظیم کے ماہرین نے دو نئے میزائل تیار کیے ہیں جو ماضی میں تیارکیے گئے میزائلوں کی نسبت نہ صرف طویل دور تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں بلکہ جدید آلات سے بھی آراستہ ہیں۔
القسام بریگیڈ کے ترجمان نے غزہ جنگ کی یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئےاسرائیل کو خبردار کیا کہ وہ غزہ کی پٹی پر حملے کی حماقت نہ کرے ورنہ اسے اس کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین نے دو نئے میزائل تیار کیے ہیں جنہیں آج سے تنظیم کے اسلحہ کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔
ابو عبیدہ کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ میں صہیونی دشمن نے فلسطینی مجاھدین کی جو مزاحمتی دیکھی وہ اس کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں جو آنے والے عرصے میں دیکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مجاھدین نے جنگ کے اصول بدل دیے ہیں۔ اب ہم ان رکاوٹوں کو بھی عبور کرچکے ہیں جن کے ہوتے ہوئے ہم اپنے دفاع میں پیچھے رہ جاتے تھے۔ اب ہم سےپہلے ہمارے دشمن کو ہماری فتح ماننا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام ان تمام چہروں کو مسخ کریں گے جو غزہ کے عوام پرمحاصرے کا عذاب مسلط کیے ہوئے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
