مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈ کی ویب سائیٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ڈرون طیارے کو مشرقی غزہ میں الشجاعیہ کے مقام پر اتار گیا۔ اب طیارہ القسام کی تحویل میں ہے۔ بیان میں ڈرون طیارے پر قبضے کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ ان دنوں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج نے وحشیانہ بمباری شروع کر رکھی ہے اور صہیونی فوج فلسطینی مزاحمت کاروں کی جاسوسی اور ان کے ٹھکانوں کی معلومات کے حصول کے لیے جاسوسوں کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کر رہی ہے۔ ڈرون طیارے بھی اس مقصد کے لیے فضاء میں چھوڑے جاتے ہیں