رپورٹ کے مطابق حماس کے شعبہ اسیران کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں بھی جماعت کے ارکان یوم اسیران کو بھرپور طورپر مناتے ہیں۔ حماس کے اسیران نے اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ حماس کا عسکری ونگ القسام بریگیڈ اسرائیلی جیلوں میں قید اسیران کو چھڑانے کے لیے اپنے وعدے پورے کرے گا۔ اسیران نے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینی مجاھدین بالعموم القسام بریگیڈ کے جانثار بالخصوص اسرائیلی عقوبت خانوں میں قید فلسطینیوں کو رہائی دلوانے کے لیے کوششیں تیز کریں۔
حماس کارکنان نے اسرائیلی قید خانوں سے جاری اپنے پیغام میں فلسطینی سیاسی اور قومی قوتوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اوراسرائیلی ریاست کے جبرو تشدد کے سامنے عزم و استقلال کا مظاہرہ کریں۔