• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اقوام متحدہ کے مندوب صیہونی ریاست کی ترجمانی کر رہے ہیں: فوزی برھوم

پیر 25-06-2018
in حماس
0
0Pala5883
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے مشرق وسطیٰ کے لیے متعین اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ’نیکولائی میلاڈینوف‘ کے سلامتی کونسل میں اجلاس سے خطاب کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان پر غاصب صیہونی ریاست کی طرف داری کا الزام عائد کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’یو این‘ مندوب کا سلامتی کونسل میں بیان کھلم کھلا اسرائیل کی طرف داری اور فلسطینی قوم پر صیہونی مظالم کو نظرانداز کرنا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے مندوب نے سلامتی کونسل میں غزہ کی پٹی کی خراب صورت حال کے حوالے سے جو مؤقف اختیار کیا ہے وہ اسرائیل کے سرکاری مؤقف سے ہم آہنگی رکھتا ہے جب کہ حقیقت کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے نہ صرف فلسطینی قوم بلکہ مسلم امہ کے بنیادی مسائل کو نظرانداز کیا ہے۔

ترجمان نے اقوام متحدہ کے امن مندوب سے اپنا مؤقف تبدیل کرنے اور حقائق کے مطابق بات کرنے کا مطالبہ کیا۔ ترجمان نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے عوام پر صیہونی ریاست نے بدترین پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ عالمی امن مندوب کو صیہونی ریاست کی پابندیاں کیوں دکھائی نہیں دیتیں اور وہ غزہ کی ابتر صورت حال کا ذمہ دار حماس اور دوسری تنظیموں کو کیوں قرار دیتے ہیں۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے امن مندوب نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ غزہ کی پٹی کی ابتر صورت حال کی ذمہ دار حماس ، اسلامی جہاد اور دوسری تنظیمیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیل کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی آڑ میں حماس، اسلامی جہاد اور دوسری فلسطینی عسکری تنظیمیں اپنی اشتعال انگیزی پھیلا رہی ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاقوام متحدہ کے مندوب صیہونی ریاست کی ترجمانی کر رہے ہیں: فوزی برھوم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.