غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے حال ہی میں صیہونی جیل سے رہائی پانے والے عہد تمیمی اور یاسمین ابو سرور کو صیہونی زندانوں سے رہائی پانے پر ٹیلیفون پر مبارک باد پیش کی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ھنیہ نے ٹیلی فون پر عہد تمیمی اور یاسمین ابو سرور کو ان کی مدت قید کے ختم ہونے کے بعد ان کی رہائی پرمبارک باد پیش کی۔حماس کے سربراہ نے تحریک آزادی فلسطین اور صیہونی دشمن کے خلاف مسلح جہاد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ فلسطینی قوم منزل کے حصول تک مزاحمت جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم کے لیے عہد تمیمی اور یاسمین ابو سرور کا جذبہ قابل قدر اور قابل عمل نمونہ ہے۔