• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسماعیل ھنیہ کی عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل، تیونسی صدر سے بات چیت

منگل 27-06-2017
in حماس
0
0Pala7624
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے گذشتہ روز عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط سے اور تیونس کے صدر القاید الباجی السبسی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ ھنیہ نے دونوں رہنماؤں کو عید الفطر کی مبارک باد پیش کی۔ اس کے علاوہ فلسطین کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے عید کے موقع پر عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط کو ٹیلیفون کیا۔ فون پر دونوں رہ نماؤں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد پیش کی۔ اس کے علاوہ فلسطین کی موجودہ صورت حال بالخصوص بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کو درپیش خطرات اور غزہ کی پٹی میں جاری بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

احمد ابو الغیط سے بات چیت میں حماس رہنما نے کہا کہ ان کی جماعت مصر سمیت تمام عرب اور مسلمان ممالک کے ساتھ اچھے برادرانہ اور اچھی ہم سائیگی کے اصول کے تحت تعلقات کو مستحکم کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس تنازع فلسطین کے حل کے لیے عرب لیگ اور کی طرف سے کی جانے والی مساعی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور تزویراتی تعلقات کے قیام کی خواہاں ہے۔

دونوں رہنماؤں میں عرب ممالک کی موجودہ صورت حال اور عرب ریاستوں میں پائے جانے والے اختلافات پر بھی بات چیت کی گئی۔

قبل ازیں اسماعیل ھنیہ نے تیونس کے صدر القاید الباجی السبسی سے بھی ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ حماس رہنما نے تیونسی صدر کو عیدالفطر کی مبارک باد پیش کی اور فلسطینی قوم کی حقوق کی حمایت جاری رکھنے پر تیونس کی حکومت کی پالیسیوں کو سراہا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسماعیل ھنیہ کی عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل، تیونسی صدر سے بات چیت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.