• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 5 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسماعیل ھنیہ کا عیدالفطر پر امیر قطر کو تہنیتی پیغام

اتوار 25-06-2017
in حماس
0
0Pala7607
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور قطری قوم کو عید الفطر کے موقع پر جماعت اور فلسطینی قوم کی طرف سے مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے عید کے موقع پر قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے قطر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسماعیل ھنیہ کی جانب سے امیر قطر کو بھیجے گئے تہنیتی پیغام میں قطر اور دوسرے عرب ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والےبحران کو دانش مندی سے حل کرنے کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے قطر اور دیگر عرب ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے فوری خاتمے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ خیلجی اقوام مذہب، ہمسائیگی اور عرب شناخت جیسی مشترکہ قدروں پر متفق ہوسکتے ہیں۔

اسماعیل ھنیہ نے تہنیتی پیغام میں قطر کی جانب سے فلسطینی قوم بالخصوص محصورین غزہ کے لیے دامے درمے سخنے امداد جاری رکھنے کی دوحہ کی مساعی کی تحسین کی۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے عوام پرجب بھی کوئی مشکل وقت آیا یا ان پرجنگ مسلط کی گئی تو قطری حکومت اور قوم نے ہمیشہ غزہ کے مظلوم عوام کا ساتھ دیا۔

دوسری جانب امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی نے فلسطینی قوم کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قطر دہشت گردی اور تحریک آزادی میں فرق کرتا ہے اور اپنی اس پالیسی پرقائم رہے گا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسماعیل ھنیہ کا عیدالفطر پر امیر قطر کو تہنیتی پیغام
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.