• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسرائیل کے ہاں گرفتاری سماجی کارکن سے حماس کے تعلق کی تردید

ہفتہ 06-08-2016
in حماس
0
0Pala3019
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے اسرائیلی خفیہ ادارے ’’شاباک‘‘ کے ہاں گرفتار ایک فلسطینی سماجی کارکن محمد الحلبی کے ساتھ کسی قسم کے رابطوں یا تعلق کی سختی سے تردید کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلاحی خدمات انجام دینے والی امریکی تنظیم’ورد ویژن‘ کے ڈائریکٹر محمد الحلبی صرف فلاحی کاموں میں مصروف رہتے ہیں۔ ان کا حماس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی میڈیا نے خفیہ ادارے ’’شاباک‘‘ کا ایک بیان شائع کیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ محمد الحلبی نامی ایک فلسطینی کو گذشتہ ماہ غزہ اور مغربی کنارے کے درمیان بیت حانون گذرگاہ سے حراست میں لیا گیا تھا۔ صہیونی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ حراست میں لیے گئے فلسطینی سماجی کارکن اور امریکی تنظٰیم کے ڈائریکٹر محمد الحلبی حماس کے رکن ہیں اور وہ حماس اور جماعت کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے لیے فنڈز جمع کرتے رہے ہیں۔

دوسری جانب حماس نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ الحلبی کاجماعت کے ساتھ کوئی رابطہ ہے اور نہ ہی تعلق ہے۔ صہیونی حکام حماس کو بدنام کرنے کے لیے الحلبی کو حماس سے جوڑنے کی مذموم کوشش کررہے ہیں۔ حماس نے غزہ کی پٹی میں فلاحی خدمات انجام دینے والے فلسطینی شہری کی گرفتاری کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں شہریوں کی فلاح وبہبود کے لیے کام کرنے والے فلسطینی شہری کی گرفتاری غزہ کی ناکہ بندی کو مزید سخت کرنے کی صہیونی سازشوں کا حصہ ہے۔

حماس کے ترجمان عبدالطیف القانوع کاکہنا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ادارے اورصہیونی میڈیا ایک سازش کے تحت محمد الحلبی کو حماس کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔ الحلبی کا حماس سے کبھی تعلق نہیں رہا ہے۔

ادھر اسرائیلی پراسیکیورٹی جنرل نے ’’ورلڈ ویژن‘‘ کے زیر حراست ڈائریکٹر محمد الحلبی کے خلاف فرد جرم عائد کی ہے۔ فرد جرم میں ان پر حماس سے تعلق اور جماعت کے عسکری ونگ سمیت دیگر شعبہ جات کے لیے عطیات جمع کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیل کے ہاں گرفتاری سماجی کارکن سے حماس کے تعلق کی تردید
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.