مرکزاطلاعات فلسطین کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زھری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے جنگ بندی سے متعلق خبریں’’سما‘‘ خبر رساں ایجنسی سے سنی ہیں۔ یہ تمام من گھڑت افواہیں ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
حماس کے ترجمان نے افواہ سازی کی فیکٹریاں چلانے والے خبر رساں اداروں اور نشریاتی و اشاعتی اداروں سے کہا کہ وہ پیشہ وارانہ صحافت نہیں کرسکتے تو انہیں یہ پیشہ ہی چھوڑ دینا چاہیے۔ ان کی وجہ سے صحافت کا پیشہ بری طرح بدنام ہو رہا ہے۔ جنہیں کام کی خبر نہیں ملتی وہ افواہیں تیار کرکے الزام تراشی کی سیاست چمکانے کی کوشش کرتے ہیں۔