• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

’غزہ اور اسرائیل کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کی خبریں بے بنیاد قرار‘

بدھ 22-04-2015
in غزہ
0
plf pipe line
0
SHARES
0
VIEWS

خلیجی ریاست قطر کے فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی کی تعمیرنو کمیٹی کے خصوصی مندوب محمد العمادی نے بعض ذرائع ابلاغ میں آنے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ قطری حکومت نے غزہ کی پٹی میں توانائی بحران ختم کرنے کے لیے غزہ اور اسرائیل کے درمیان گیس پائپ لائن بچھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے پر 25 ملین ڈالر کی لاگت بتائی گئی ہے۔

قطری سفیر نے اپنے ایک انٹرویو میں واضح الفاظ میں کہا کہ ’’ہم نے غزہ کی پٹی اور اسرائیل کے درمیان پچیس ملین ڈالر کے گیس پائپ لائن منصوبے کی خبریں ذرائع ابلاغ سے سنی ہیں۔ ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ایسا کوئی معاہدہ ہوا ہے اور نہ ہی کہیں اس پر غور کیا جا رہا ہے۔ غزہ کی پٹی میں بجلی کا بحران اپنی جگہ ایک حقیقت ہے مگر اس بحران کوختم کرنے کے لیے ہم متبادل آپشن استعمال کررہے ہیں۔ اسرائیل سے گیس نہیں خریدیں گے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں ایک مقامی خبر رساں ایجنسی’’سما‘‘ نے افواء اڑائی تھی کہ قطری حکومت نے غزہ کی پٹی اور اسرائیل کے درمیان گیس پائپ لاین منصوبے کے لیے رقم فراہم کرنے کا فیصلہ کیاہے تاکہ غزہ کی پٹی کو توانائی کے بحران سے نکالا جاسکے۔

خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ قطری حکومت کی جانب سے غزہ کی پٹی اور اسرائیل کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کے لیے پچیس ملین ڈالر کی رقم فراہم کی گئی ہے۔ منصوبے کی تکمیل پرایک سال کا عرصہ لگنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا تھا۔ جس کا آغاز آئندہ ماہ سے ہوگا۔ تاہم قطری حکومت کےعہدیدار نے دو ٹوک الفاظ میں ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انہیں قطر کے خلاف منفی پروپیگنڈے کا حصہ قرار دیا ہے۔

ادھر فلسطینی توانائی بورڈ کے چیئرمین عمر کتانہ نے بھی ’الجزیرہ نیٹ‘‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس  اسرائیل کے ساتھ گیس پائپ لاین بچھانے کی کسی خفیہ ڈیل کا کوئی علم نہیں ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.