• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 15 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسرائیل کی حماس کے ایک بزرگ رہنما پر دوبارہ قاتلانہ حملے کی دھمکی

جمعہ 12-09-2014
in حماس
0
plf seniorage
0
SHARES
3
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سرکردہ رہنما اور بزرگ رکن پارلیمنٹ ’’الشیخ احمد الحاج علی‘‘ کی گرفتاری میں ناکامی کے بعد صہیونی فوج نے انہیں قاتلانہ حملے میں شہید کرنے کی ایک بار پھر دھمکی دی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق 75 سالہ الشیخ احمد علی کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس سے ہے۔ اسرائیلی فوج ان کی گرفتاری کے لیے کئی بار ان کے گھر پر چھاپے مار چکی ہے لیکن وہ گرفتار نہیں کیے جا سکے ہیں۔ ان کے کم سے کم 34 ساتھیوں کو صہیونی فوج گرفتار کر چکی ہے لیکن احمد الحاج کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔ پچھلے 90 دن سے صہیونی فوج نے انہیں اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

ادھر فلسطینی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر حریشہ نے صہیونی فوج کی جانب سے بزرگ فلسطینی رہ نما کی گرفتاری اوران کے قتل کے حوالے سے دی جانے والی دھمکیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ الشیخ الحاج علی نے خود کو صہیونی دشمن کے حوالے نہ کر کے جرات کا مظاہرہ کیا ہے۔ پوری قوم الشیخ علی کے ساتھ ہے۔
قبل ازیں الشیخ علی کی اہلیہ ھبہ کریمہ نے بتایا کہ: ’’یہودی فوجیوں کی ایک پارٹی نے نابلس میں ان کے مکان پر چھاپہ مارا اور گھر میں موجود تمام افراد کو گیراج میں بند کر دیا گیا۔ اس کے بعد گھر میں جامہ تلاشی لی گئی۔ ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی تلاشی کی کارروائی کے بعد صہیونی فوج کے ایک کیپٹن نے بتایا کہ وہ الشیخ علی کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں۔ بہتر ہے کہ وہ خود ہی اپنے آپ کو ہمارے حوالے کر دیں ورنہ انہیں ٹارگٹ کلنگ میں مار دیا جائے گا۔
 
خیال رہے کہ صہیونی فوج پچھلے تین ماہ سے الشیخ احمد علی کا تعاقب کر رہی ہے۔ ان کی پیرانہ سالی کے باوجود صہیونی فوجی انہیں گرفتار کرنا چاہتے ہیں۔ پچھلے تین ماہ سے ان کے گھر پر پانچ بار چھاپے مارے جا چکے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.