• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 13 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسرائیل کا بیت المقدس سے حماس کا خفیہ سیل پکڑنے کا دعویٰ

بدھ 29-01-2014
in حماس
0
plf seal
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس سے اسلامی تحریک مزاحمت[حماس] سے تعلق کے الزام میں ایک خفیہ سیل پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیل کے عبرانی میڈیا میں آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فوج اور انٹیلی جنس نے چند ہفتے قبل بیت المقدس سے حماس کے وابستہ ایک گروپ کا سراغ لگا کر کئی افراد کو حراست میں لیا تھا تاہم سیکیورٹی وجووہات کی بناء پر اس خبرکو شائع نہیں کیا گیا۔ اب فوج کی جانب سے اس خبر کوپریس میں لانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے حماس کے کارکنا تنظیم کے عسکری ونگ کے ساتھ سیکٹرانچارج کےطورپربھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے آس پاس لوگوں سے فنڈز جمع کرنے اور حماس کا نیٹ ورک مضبوط بنانے کے کوششیں کررہے تھے۔

عبرانی میڈیا کےمطابق سیکیورٹی فورسز نےحماس سے تعلق کے الزام میں 16 افراد کو حراست میں لیا ہے جن سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔ ان میں بیت المقدس اور مسجداقصیٰ کے قریب اہم سیاسی اور سماجی سرگرمیوں میں مصروف رہنے والے رہنما بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں حراست میں لیے گئے بعض کارکنوں کے نام بھی بتائے گئے ہیں۔ ان میں رامی زکریا ابراہیم برکہ، خلیل عطیہ محمد غزاوی، ابوطور، ماجد رجب محمد عاشور جعبہ اور ھیثم رجب محمد عاشور جعبہ شامل ہیں۔ ان تمام کارکنوں کوماضی میں بھی صہیونی فوج گرفتار کرکے جیلوں میں تشدد کا نشانہ بناتی رہی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.