اسرائیل نے مغربی کنارے کے سب سے بڑے شہر الخلیل میں ایک کارروائی کرتے ہوئے فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن باسم زعاریر کے بیٹے کو اردن سے واپس آتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے۔ رکن پارلیمان باسم زعاریر نے بتایا کہ ان کے ستائیس سالہ بیٹے بکر احمد کو اردن بریج سے گرفتار کیا گیا۔
رکن پارلیمان نے زعاریر نے بتایا کہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے بکر احمد کو گرفتار کرکے کئی گھنٹے تک حراست میں رکھا۔ گھر والے رات گئے تک انتظار کرتے رہے تاہم صبح تک جب وہ نہ پہنچا تو انہوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے شکایات سیل فون کیا، جس پر انہوں نے بتایا کہ بکر احمد کو اسرائیلی فورسز نے گرفتار کرلیا ہے اور اسے تفتیش کے لیے جلمہ حراستی مرکز میں رکھا گیا ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین