• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 13 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسرائیل نے جارحیت مسلط کی تو منہ توڑ جواب دیں گے: حماس

پیر 06-10-2014
in حماس
0
plf respond
0
SHARES
3
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اس نے فلسطینی شہریوں ‌کے خلاف طاقت آزمائی اور جارحیت کا دوبارہ مظاہرہ کیا تو حماس کے جانثار اور پوری فلسطینی قوم اس پر خاموش نہیں رہے گی بلکہ دشمن کی ہر چھوٹی بڑی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان اور جماعت کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر صلاح الدین بردویل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیل کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں ‌نے کہا کہ ہم اس وقت تک پرامن ہیں جب تک ہم پر دشمن کی جانب سے حملہ نہیں کیا جاتا۔ جب فلسطینی قوم پر طاقت استعمال کی جائے گی تو ہم کسی صورت میں خاموش نہیں رہیں گے اور طاقت کا جواب طاقت ہی سے دیا جائے گا۔

ڈاکٹر بردویل کا کہنا تھا کہ قربانیاں دینا ہماری ثقافت اور تہذیب کا حصہ ہے۔ ہم اپنی فتح اپنے خون سے سینچتے ہیں۔ ہمار صبر اور قربانی ہی ہماری فتح اور دشمن کی شکست فاش قرار پاتی ہے۔ ہم نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی رعونت اور غرور کو دفن کر دیا ہے۔  اگر فلسطینی عوام پر ایک اور جنگ مسلط کی گئی تو یہ  صہیونی دشمن کی دوسری ذلت آمیز شکست ہو گی۔

خیال رہے  کہ جولائی اور اگست کے دوران اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی پر حملوں میں 2200 فلسطینی شہید اور 11 ہزار سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔ شہداء اور زخمیوں کی اکثریت عام شہریوں پر مشتمل تھی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.