مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کا مفاد اسی میں ہے کہ وہ لائبرمین کی زبان بند کرا دے ورنہ اس کے اشتعال انگیز بیانات کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔
ابو زھری کا کہنا تھا کہ لائبرمین کی دھمکیاں شرمناک اور بکواس ہیں۔ فلسطینی قوم صہیونی وزیر کی دھمکیوں سے ہرگز مرعوب نہیں ہوگی۔
حماس کے ترجمان نے اسرائیلی وزیرخارجہ آوی گیڈور لائبرمین کے اس بیان کے ردعمل میں جواب دیا ہے۔ اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا کہ حماس غزہ جنگ میں مردہ حالت میں پکڑے گئے فوجیوں کی لاشیں اسرائیل کو واپس کردے ورنہ حماس کی تمام قیادت کو قتل کر دیا جائے گا اور یہودی فوجیوں کی میتوں کے بدلے اسماعیل ھنیہ کی لاش قبول کرنا پڑے گی۔