• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 13 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسرائیل فلسطین میں ایک نئی تحریک انتفاضہ سے خوف زدہ ہے: الرشق

ہفتہ 25-10-2014
in حماس
0
plf afraidof
0
SHARES
5
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن اور جماعت کے سرگرم رہ نما عزت الرشق نے کہا ہے کہ اسرائیل بیت المقدس اور فلسطین کے دوسرے شہروں میں فلسطینی قوم کی طرف سے کسی نئی تحریک انتفاضہ سے سخت خوف کا شکار ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں عزت الرشق کا کہنا تھا کہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کے خلاف مجرمانہ حرکات اور اقدامات دراصل اس خوف کا برملا اظہار ہیں جو صہیونی عسکری اور سیاسی قیادت کو فلسطینیوں کی تحریک انتفاضہ کے حوالے سے لاحق ہے۔ یہی وجہ ہے کہ طاقت کے ذریعے فلسطینیوں کی اس تحریک کو دبانے کی کوشش کررہا ہے۔

عزت الرشق کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر طاقت کا استعمال انہیں آزادی کے لیے جدو جہد سے باز نہیں رکھ سکتا اور نہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے  کسی نئی تحریک انتفاضہ کی راہ روک سکتے ہیں۔ فلسطینی عوام اپنی سرزمین اور تمام مقدسات کی پنجہ یہود سے آزادی تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں نے ایک تیئس سالہ فلسطینی نوجوان عبدالرحمان الشلودی کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ اس پر الزام عاید کیا گیا تھا کہ اس نے اپنی کار کی ٹکر سے دانستہ طور پر متعدد یہودی آباد کاروں کو ہلاک اور زخمی کیا ہے۔ اس اندھے قتل کے بعد بیت المقدس میں اسرائیل کے خلاف پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.