• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسرائیل غزہ کے خلاف جارحیت کی حماقت سے باز رہے:حماس

بدھ 28-06-2017
in حماس
0
0Pala7649
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری اور مزاحمتی مراکز کو نشانہ بنائے جانے کی مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں بلا اشتعال بمباری کرکے خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔ اس کے تمام تر سنگین نتائج کی ذمہ داری صہیونی ریاست پرعاید ہوگی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں نتائج اور مضمرات کو نظرانداز کرتے ہوئے صہیونی ریاست نے حملوں کی جو حماقت کی ہے اس کے سنگین نتائج کی ذمہ داری بھی اسرائیل پرعاید ہوگی۔

حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے کہا کہ غزہ کی پٹی پر جارحیت کے لیے اسرائیل نے غزہ سے راکٹ حملے کا نام نہاد ڈرامہ رچایا ہے اور ڈرامے کی آڑمیں غزہ کی پٹی میں جارحیت کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی میں مزاحمتی تنظیموں کے مراکز پر بمباری ایک خطرناک کھیل ہے جس کے بھیانک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ فلسطینی قوم کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لیے بمباری سنگین نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔ اسرائیل نتائج سے بے پرواہ ہو کر غزہ کے خلاف جارحیت کو ہوا دے رہا ہے جس سے صہیونی ریاست کے جنگی جنون کا صاف اندازہ کیا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ آج منگل کو اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں متعدد اہداف پر زمینی اور فضائی حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.