اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” نے کہا ہے کہ صہیونی فوج غزہ کی پٹی میں زمینی جارحیت میں اپنے اہداف کے حصول میں بری طرح ناکام رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری صہیونی فوج کے جنگی جرائم کی روک تھام کے بجائے فلسطینیوں کو مزاحمت سے روک کر اسرائیل کی ناکامیوں کو کامیابیوں میں بدلنے کی گہری سازش کی جا رہی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان ڈاکٹرسامی ابوزھری کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج غزہ کی پٹی میں عوامی مقامات پر وحشیانہ بمباری کر کے یہ اہالیان غزہ پر اپنا رعب طاری کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شہریوں کے مکانات، انسانی حقوق کے اداروں،فلاحی اور سماجی اداروں، اسپتالوں اور حکومتی مراکز پر وحشیانہ بمباری اور شہریوں کا اجتماعی قتل عام دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔
اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر سامی ابو زھری کا کہنا تھا کہ صہیونی ریاست غزہ کی پٹی میں زمینی آپریشن میں اپنے اہداف کے حصول میں بری طرح ناکام رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب فلسطینی شہریوں کو کھلے عام قتل عام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہے جبکہ مجاھدین دشمن کے خلاف پوری بہادری اور پامردی کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔