اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زھری نے اسرائیل کے چینل 10 کی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں تین یہودی آبادکاروں کو اغوا کرنے والے سیل کے مبینہ سربراہ حسام القواسمہ کی گرفتاری کا دعوی یہ کہ کر کیا گیا تھا کہ مشتبہ گروپ کو حماس نے مالی تعاون فراہم کیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین تک پہنچنے والے ڈاکٹر ابو زھری کے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ چینل 10 کی خبر من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔ حماس حسام القواسمہ نام کے کسی فرد کو نہیں جاتنی۔ تنظیم نے اغوا کی کسی بھی کارروائی کے لئے کسی کو مالی مدد فراہم نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ ایسی جھوٹی خبروں کی عین اس وقت اشاعت کے ذریعے اسرائیل غزہ میں اپنے حالیہ قتل عام پر دنیا بھر میں اس پر ہونے والی تنقید سے منہ چھپانا چاہتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ اسرائیلی دھوکے اور لوگوں گمراہ کرنے کی کسی بھی اسرائیلی کوشش کا عالمی رائے عامہ پر چنداں اثر نہیں پڑے گا۔