• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 13 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسرائیل: حماس کے دو رہ نماؤں کی انتظامی حراست میں توسیع

بدھ 26-03-2014
in حماس
0
plf 2 members
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی حکام نے حراست میں رکھے گئے اسلامی تحریک مزاحمت[حماس] کے دو رہ نما ڈاکٹر امجد الحموری اور 57 سالہ نبیل نعیم النتشہ کی مدت حراست میں اضافہ کردیا ہے۔ دونوں رہ نما مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل سے تعلق رکھتے ہیں اور اسرائیلی جیلوں میں انتظامی قید رہے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسیر رہ نما ڈاکٹر امجد الحموری کی اہلیہ نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے شوہر کو حراست میں لیے جانے کے بعد ان کی مدت حراست میں چار مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔ ہر بار انہیں چار ماہ کے لیے مزید حراست میں رکھنے کا فیصلہ کیا جاتا رہا ہے لیکن آخری مرتبہ ان کی حراست میں دو دن کی توسیع کی گئی ہے۔ خدشہ ہے کہ دو روز بعد صہیونی حکام ان کی حراست میں مزید اضافہ کر دیں گے۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر امجد الحموری کو صہیونی فوج نے 23 مارچ 2013ء کو حراست میں لیا تھا جنہیں بعد ازاں چار ماہ کی انتظامی حراست میں جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔ ان مرتبہ ان کی مدت حراست میں چار ماہ کا اضافہ ہوتا رہا۔ گذشتہ روز ان کی حراست کی مدت میں دو روز کا مزید اضافہ کیا گیا ہے۔ ڈاکٹرامجد ماضی میں بھی کئی مرتبہ صہیونی ریاست کی جیلوں میں اور فلسطینی اتھارٹی کے حراستی مراکز میں قید رہ چکے ہیں۔

درایں اثناء حماس کے ایک دوسرے رہ نما نبیل نعیم النتشہ کی مدت حراست میں تیسری مرتبہ توسیع کی گئی ہے۔ ستاون سالہ نعیم نتشہ کینسر کے مریض ہیں اور کئی بار صہیونی جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔ اسیر کے دو بیٹے اسرائیلی فوج کے حملوں میں جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔

اسیر کی اہلیہ نے بتایا کہ ان دنوں نعیم النتشہ عوفر جیل میں ہیں جہاں انہیں جان لیوا مرض کینسر نے بری طرح مفلوج کر رکھا ہے۔ وہ سہارے کے بغیر کھڑے بھی نہیں ہو سکتے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.