غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی دشمن حماس کے سینیر کمانڈر مازن فقہا کے قتل کے سنگین جرم کی تحقیقات پر اثر انداز ہو رہا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں شہید مازن فقہا کی یاد میں منعقدہ ایک تعزیتی تقریب سے قبل میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست کمانڈر مازن فقہا کی بہیمانہ قتل کے ضمن میں جاری تحقیقات کے بارے میں افواہیں اور من گھڑت خبریں پھیلائی جا رہی ہیں تاکہ مازن فقہا کے قتل میں ملوث مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کی جائے۔حماس رہنما نے کہا کہ صہیونی ریاست کی طرف سے افواہوں کا سمندر امڈ پڑا ہے۔ ان افواہوں کے دھوئیں میں فقہا کے قتل کی تحقیقات کو چھپانے اور حقائق تک پہنچنے سے روکنے کی سازش کی جا رہی ہیں۔
اسماعیل ھنیہ نے فلسطینی شہریوں پر زور دیا کہ وہ دشمن کی طرف سے پھیلائی گئی افواہوں پر یقین نہ کریں۔
ھنیہ کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ صہیونی دشمن ہی القسام کمانڈر مازن فقہا کو شہید کرنے کا ذمہ دار ہے۔ مازن فقہا کی شہادت کا اول نمبر مجرم اسرائیل ہی ہے۔ اسرائیلی خفیہ ادارے ایک عرصے سے کمانڈر فقہا کے تعاقب میں تھے۔