اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کا چھوڑا گیا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔ صہیونی فوج کے مطابق یہ ڈرون طیارہ غزہ کی پٹی میں حماس کے ملٹری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے تیار کیا تھا
جسے اسرائیلی فوج کی جاسوسی کے لیے فضاء میں چھوڑا گیا تھا۔
اسرائیلی فوج نے شام کے نیوز بلیٹن میں سیکیورٹی حکام کےحوالے سے بتایا ہے کہ گذشتہ سوموار کے روز فوج نے غزہ کی پٹی میں حماس کی جانب سے فضاء میں جاسوسی کے لیے چھوڑا گیا طیارہ مار گرایا تھا۔ یہ طیارہ جنوبی غزہ میں "نستاریم” یہودی کالونی کے اوپر سے پرواز کر رہا تھا۔
سیکیورٹی ذرائع نے حماس کی جانب سے جاسوس طیارہ فضاء میں چھوڑنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مار گرائے طیارے کے ملبے پر تحقیق کے بعد معلوم ہوا ہے ڈرون طیارے کی تیاری میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ حماس کے دفاعی ماہرین جدید ترین نوعیت کے دیگر جنگی آلات تیار کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین