اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولٹ بیورو کے سینئر رکن ڈاکٹر موسی ابو مرزوق نے تصدیق کی ہے کہ جمعہ کے روز القسام بریگیڈ کی کارروائی میں گرفتار کیا جانے والا قیدی فائر بندی معاہدے کی مدت شروع ہونے سے پہلے پکڑا گیا تھا۔
ترک خبر رساں ادارے ‘اناطولیہ’ اور اسرائیلی میڈیا کے مطابق مشرقی رفح میں القسام بریگیڈ کی ایک انتہائی کاری ضرب میں ایک اسرائیلی فوجی کے لاپتا ہونے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
اسرائیلی فوجی سنسر بورڈ نے میڈیا کو یہ خبر جاری کرنے کی اجازت دی کہ ‘رفح کے علاقے میں اسرائیلی فوجی کے گرفتار ہونے کا احتمال پایا جاتا ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔ لاپتا فوجی کے اہل خانہ کو اس پیش رفت سے آگاہ کر دیا گیا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیلی فوج کو لاپتا ہونے والے فوجی کی شناخت کا مکمل علم ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین