مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حال ہی میں صہیونی فوجی عدالت نے حماس رہ نما الشیخ ابو نزیہ کو ایک سال قید اور 20 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 6 ہزار 500 ڈالر بنتی ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی پولیس نے الشیخ نزیہ کو ایک سال قبل فلسطینی اتھارٹی کی جیل سے رہائی کے بعد گرفتار کرلیا تھا۔ الشیخ نزیہ مغربی کنارے کے جنین شہرمیں حماس کے متحرک رہ نما ہیں۔ چونکہ ان کی گرفتاری کے بعد ایک سال کا وقت گذرچکا ہے۔ اس لیے اسرائیلی فوجی عدالت کی تجویز کردہ سزائے قید وہ پوری کرچکے ہیں۔ امکان ہے کہ جرمانہ کی ادائی کے بعد کل جمعرات کو انہیں رہا کردیا جائے گا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین