• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 14 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسرائیلی فوجی جنرل کا حماس کی مضبوط دفاعی صلاحیت کا اعتراف

جمعہ 05-09-2014
in حماس
0
plf confession
0
SHARES
3
VIEWS

اسرائیل کی ملٹری انٹیلی جنس سے وابستہ ایک فوجی جنرل نے اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کی دفاعی صلاحیت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کی قوت کا اندازہ لگانے میں ہم سے ایک بڑی غلطی ہوئی تھی۔

اسرائیلی ریڈیو نے اپنی ایک رپورٹ میں ملٹری انٹیلی جنس کے ایک جنرل کا بیان نقل کیا ہے تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ جنرل موصوف کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں حالیہ جنگ کے دوران حماس کی دفاعی اور عسکری صلاحیت کے بارے میں معلومات کچھ اور تھیں لیکن حماس نے ان معلومات سے کہیں زیادہ طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اسائیلی فوج کا مقابلہ کرنے والے حماس کے جنگجووں کو غزہ کے باہر کسی دوسرے علاقے میں جنگی تربیت دی گئی تھی۔

صہیونی فوجی عہدیدار کا کہنا تھا کہ نو جولائی 2014ء‌ کو حماس کے کمانڈوز نے سمندر کے راستے اسرائیل کے "زکیم” فوجی اڈے پر حملہ کیا۔ اس فوجی اڈے تک فلسطینی کمانڈوز کی رسائی ہمارے وہم وگمان میں بھی نہیں تھی۔

خیال رہے کہ اسرائیلی میڈیا بھی جنوبی عسقلان میں سمندر کے راستے فلسطینی کمانڈوز کے اسرائیل کے ایک فوجی اڈے تک رسائی کو حماس کی بڑی دفاعی کامیابی قرار دیتے رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی اڈے پر موجود اہلکاروں کو پانی میں نقل وحرکت کا شبہ ہوا جس پر انہوں نے پانی کے اندر تک دکھائی دینے والے آلات کی مدد سے دیکھا تو کمانڈوز کیمپ کے قریب پہنچ چکے تھے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.