غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطینی سیکیورٹی فورسز پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی دشمن کے لیے جاسوسی کرنے اور دشمن کے ساتھ مل کر فلسطینی مجاھدین پر حملے کرنے میں ملوث عناصر کو کڑی سزائیں دیں۔ حماس کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست کے ایجنٹ کسی ہمدردی کے مستحق نہیں ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دشمن کے ساتھ مل کر فلسطینی مجاھدین اور قومی ہیروز پرحملے کرتے ہیں وہ صہیونی دشمن سے بھی بدتر دشمن ہیں۔ Â ایسے عناصر کسی ہمدردی اور نرمی کے مستحق نہیں۔ انہیں کڑی سے کڑی سزائیں دی جائیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ صہیونی دشمن اپنے زرخرید ایجنٹوں کی مدد سے فلسطینی مجاھدین کو جانی اور مالی نقصان پہنچانے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ ایسے میں فلسطینی سیکیورٹی فورسز کو اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں کسی کوتاہی اور غفلت کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔
فوزی برھوم نے صہیونی دُشمن نے حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے سینیر کمانڈر مازن فقہا کو اپنے ایجنٹوں کی مدد سے شہید کرایا ہے۔ فلسطینی سیکیورٹی حکام ایسے پیشہ ور خائنوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے کسی نرمی کا مظاہرہ نہ کریں۔
خیال رہے کہ حال ہی میں نامعلوم افراد نے غزہ کی پٹی میں حماس کے عسکری کمانڈر مازن فقہا کوگولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ حماس اور جماعت کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اس مجرمانہ قتل کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد کی ہے۔